دھرنوں نے پاکستان کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا‘ پولیٹیکل سیکرٹری وزیر اعظم

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ دھرنوں نے پاکستان کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا ہے، وزیراعظم اور ان کی ٹیم دوبارہ ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ معیشت کی بحالی کا عمل شروع کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نوازشریف کا عوام دوست فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ ہمارے ارادے مضبوط اور نیت صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی رہنمائی میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل جلد حاصل کر لے گا۔

متعلقہ عنوان :