گوجرانوالہ، شادی میں رکاوٹ پر بدبخت بیٹے نے کزن کے ساتھ مل کر ماں باپ کوقتل کردیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:14

گوجرانوالہ، شادی میں رکاوٹ پر بدبخت بیٹے نے کزن کے ساتھ مل کر ماں باپ ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء ) شادی میں رکاوٹ پر بدبخت بیٹے نے کزن کے ساتھ مل کر ماں باپ کوقتل کردیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ اروپ کے علاقہ ونیہ والا میں رہائش پذیر اسلام خان کابیٹا قمرعباس پسند کی شادی کرنا چاہتا تھاتاہم اس کے والدین اس شادی کیلئے رضا مند نہ تھے اسی رنجش پر قمر عباس نے اپنے چچازادبھائی رئیس سے مل کر اپنے باپ اسلام خان اورماں دلاراں بی بی کو چائے میں نشہ آور چیز ملا کر پلائی جبکہ ان کے بے ہوش ہونے پردونوں کے گلے میں پھنداڈال کر انہیں موت کے گھاٹ اتاردیا تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس نے نعشوں کو ورثا کے حوالے کردیاہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے ۔