لاہور،کیمپ جیل میں قیدی پر اسرار طور پر جاں بحق

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) کیمپ جیل میں قیدی پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے رہائشی محمود خان نیب کیس میں کیمپ جیل میں بند تھا جو گزشتہ روز پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محمود خان کی طبیعت ناساز ہونے پر اسے طبی امداد بھی دی گئی تھی۔ شادمان پولیس نے متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :