Live Updates

عمران خان جلد عوام کی طاقت سے باریاں لینے والوں کی پارٹنر شپ کو توڑیں گے‘ جمشید اقبال چیمہ

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ چین کے تین روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔لاہور ائیر پورٹ پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے انکا پر تپاک استقبال کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے تحریک انصاف کی نمائندگی کرتے ہوئے چین کے زرعی سیکٹر میں نمائندگی کی ۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مقامات پر لیکچر دینے کے علاوہ چین کی جدید زرعی پالیسیوں سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے ملاقاتیں بھی کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی شہری بھی کرپشن اور استحصالی نظام کے خاتمے کی جنگ میں عمران خان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو اپنے حقوق کے حوالے سے جو شعور دیا ہے اس سے حکمرانوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب عمران خان عوام کی طاقت سے باریاں لینے والوں کی پارٹنر شپ کو توڑیں گے اور اس ملک میں حقیقی معنوں میں عوام کی حکومت بر سر اقتدار آئے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :