خدمات انجام دینے والی گاڑیوں کے ذریعے مجالس و جلوسوں میں تباہی پھیلانے کی اطلاع

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:09

خدمات انجام دینے والی گاڑیوں کے ذریعے مجالس و جلوسوں میں تباہی پھیلانے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے خفیہ ادارے کی رپورٹ پرکہا ہے کہ دہشت گردوں نے 7 سے 11 محرم کے دوران مختلف خدمات انجام دینے والی گاڑیوں میں دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہی پھیلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔سیکریٹری داخلہ نے رینجرز اور پولیس کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ تمام گاڑیوں خاص طور پرمختلف خدمات انجام دینے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کریں تاکہ دہشت گردوں کی کارروائی کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق دہشتگرد خاص طور پرمختلف خدمات انجام دینے والی گاڑیاں جس میں ایمبولینس، فائر بریگیڈ، میڈیا کی گاڑیاں ، پانی اور آئل کے ٹینکر شامل ہیں ، استعمال کر سکتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دہشت گرد بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد گاڑیوں میں بھر کر مجالس و جلوسوں سے ٹکرانے کے مذموم عزائم رکھتے ہیں۔ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ مشتبہ گاڑیوں پر گہری نگاہ رکھیں تاکہ دہشت گردوں کی ہر کار روائی کوبروقت ناکام بنایا جا سکے۔سیکریٹری داخلہ نے رینجرز اور پولیس کو کہا ہے کہ وہ مختلف خدمات انجام دینے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے سلسلے میں اپنے فرائض لگن اور دلچسپی سے ادا کریں کیونکہ یہ ایک قومی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :