عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ،نوازشریف کا بیان سفید جھوٹ ہے‘ اعجاز چوہدری

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ، الیکشن ٹربیونل میں اب تک پندرہ سے زیادہ حلقے کھولے ہیں ان میں ریکارڈ دھاندلی سامنے آئی ہے ،دھاندلی کے متعلق نوازشریف کا بیان سفید جھوٹ ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئی ہے ،حکمرانوں کو دھاندلی کا ڈر اور خوف نہ ہوتا توآج تک چار حلقے کھل جاتے توقوم کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا ، نوازشریف کا بات مان کر مکر جانا ان کا وطیرہ بن چکا ہے ، انہوں نے خود کہا تھاکہ دس حلقے کھولنے کو تیار ہیں اور جوڈیشل کمیشن کے تحت دھاندلی کی انکوائری کے لئے بھی تیار ہیں ،جس سے آج وہ پھر چکے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) سمیت تمام پارٹیاں عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر ہونے والی دھاندلی کو مان چکی ہیں، تحریک انصاف کے دھرنوں نے عوام میں شعور بیدار کر دیا ہے ،موجودہ جعلی حکومت عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :