گوجرانوالہ میں دفعہ 144کے تحت ڈبل سواری ، آتشیں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:08

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء ) ڈی سی او عظمت محمود نے دفعہ144 کے تحت ضلع گوجرانوالہ میں سکو ٹر اور مو ٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور آتشیں اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے یہ پابندی 8 محرم تا 10 محرم (2 نومبر تا4 نومبر2014 ) نافذالعمل رہے گی پولیس ، مسلح افواج، خواتین ، 12 سال سے کم عمر کے بچے اور اخباری نمائندے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے صحافی حضرات کیلئے لازم ہوگا کہ وہ اپنے ادارے کا تصویر والا کارڈ اور قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :