کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) بلوچستان کے سیاسی مذہبی رہنماؤں ٹرانسپورٹروں اورتاجربرادری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو خوش آئندہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے مہنگائی کم کرنے میں مدد اورعوام کوریلیف ملے گاپاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدروسنیٹرسرداریعقوب خان ناصرنے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کادارومدار عالمی منڈی مین پیٹرول کی قیمتوں کے ساتھ جوڑاہوتاہے کافی عرصے سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتیں زیادہ تھیں اب عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوئی ہے جس پر وزیراعظم پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمدنواز شریف نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جس سے ٹرانسپورٹروں عوام سمیت ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے شخص کوریلیف ملے گااب ٹرانسپورٹروں کوبھی چاہئے کہ وہ کرایوں میں کمی کریں تاکہ عوام کوریلیف مل سکے اورملک میں آسمان سے باتیں کرنے والی بھی کم ہو حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرکے اچھافیصلہ کیاہے۔
(جاری ہے)
صوبائی حکومت کے ترجمان نیشنل پارٹی کے رہنماء جان محمدبلیدی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے عوام سے جووعدے کئے تھے ان کوعملی طورپرپوراکررہی ہیں جس کی واضح مثال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پیٹرول فی لیٹر9روپے43پیسے،ڈیزل6روپے اورمٹی کاتیل 8روپے کم کیاہے جس سے عوام ٹرانسپوٹیشن میں فرق پڑیگااورمہنگائی کم ہوگی اوراس کے مثبت فوائدبراہ راست غریب عوام کوملیں گے انہوں نے بتایاکہ میں سمجھتاہوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ابھی بھی زیادہ ہے ان کومزیدکم ہوناچاہئے تاکہ غریب عوام کی دسترس باآسانی ہوسکے اورمہنگائی کے جن کو مزیدقابو میں لایاجاسکیں حکومت نے اچھااقدام اٹھایا ہے جس کوہم سراہتے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیرپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رکن
بلوچستان اسمبلی حاجی میرغلام دستگیربادینی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ اس سے عوام کو ریلیف ملے گاوزیراعظم پاکستان کی روز اول سے ہی یہ کوشش تھی کہ مہنگائی کو کم کرنے کیلئے وہ اپناکرداراداکریں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں قیمتوں میں کمی کرکے مہنگائی کوکرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھالئے اب مہنگائی کم ہوگی ٹرانسپورٹروں اورعوام کوریلیف ملے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی
بلوچستان کے صدرسابق صوبائی وزیرمیرمحمدصادق عمرانی نے حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس میں مزیدکمی ہونی چاہئے کیونکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزیدکم ہوئی ہے ہمارے ملک میں باربارپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیااوراس کے بعد قیمتوں میں کمی کی گئی ہے بارباراضافے کی وجہ سے معیشت پر پورے اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لئے حکومت کوچاہئے کہ وہ عوام کریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کریں تاکہ عوام کوریلیف مل سکے جب تک عوام کوریلیف نہیں ملے گا اس وقت تک صوبے سے مہنگائی کم نہیں ہوگی حکومت کافرض ہے کہ وہ عوام کوریلیف دے اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کرے۔
جماعت اسلامی اورملی یکجہتی کونسل
بلوچستان کے امیرعبدالمتین اخوندزادہ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کاگزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پہلاایک اچھااقدام ہے کیونکہ مئی 2013کے انتخابات میں کامیابی کے بعدبرسراقتدارآنے پر میاں نواز شریف سے جوتوقعات وابستہ کررکھی تھی وہ پوری نہیں ہورہی تھی اورنہ ہی وہ اپنے معاشی وژن اورپالیسوں کوعوام کے سامنے لاسکے تھے انہیں چاہئے کہ وہ معاشی پالیسوں اوراپنے معاشی وژن کے مطابق عوام کی خدمت کریں کیونکہ عالمی مالیاتی اداروں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق اتارچڑھاؤرہتاہے لیکن اس وقت بھی عالمی منڈی کی قیمتوں کی تناسب سے قیمتیں کم نہیں کی گئی ہم قیمتوں کی کمی کاخیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ اس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گاروزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی ادویات سمیت دیگراشیاء کی قیمتیں بھی کم ہونگی ۔
چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈسمال انڈسٹری
کوئٹہ کے چےئرمین حاجی ولی محمدنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سے مہنگائی اوراشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوگی عوام کو ریلیف ملے گا کیونکہ گزشتہ چندسالوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں اتارچڑھاؤآتارہاہے جس کی وہ جہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ ہواہے جس سے مہنگائی روز بروز بڑھتی گئی ٹرانسپورٹروں نے کرایہ بڑھادئے کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات معاشرے میں ہرمکتبہ فکرسمیت ہرچیز پرپڑھتے ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی آسمان سے باتیں کرتی ہے اورعام آدمی کو زندگی گزارنابھی مشکل ہوجاتاہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے اچھافیصلہ کیاہے اب ٹرانسپورٹروں کوبھی کرایوں میں کمی کرنی چاہئے تاکہ عوام کو مہنگائی سے نجات اورریلیف مل سکیں۔
بلوچستان گڈزٹرک اونرزایسوسی ایشن کے صدرحاجی نورمحمدشاہوانی نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ہم بھی کرایوں میں کمی کرینگے تاکہ عوام کوریلیف مل سکے کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکے بعد دیگرے بڑھتی گئی اوراب مہنگائی کابوجھ ٹرانسپورٹروں اورعوام پر بڑھ گیاتھا موجودہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم اورمہنگائی کم کرنے کیلئے اچھااقدام اٹھایاہے جس کو ہم سراہتے ہیں ۔
کوئٹہ کراچی کوچز کے صدرمیرحکمت لہڑی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کوسراہتے ہوئے کہاکہ حکومت نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کرکے ٹرانسپورٹروں کی مشکلات کم کی ہے اب ٹرانسپورٹربھی عوام کو یلیف دینے کیلئے کرایوں میں کمی کرینگے جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔
مرکزی انجمن تاجران
بلوچستان (رجسٹرڈ )کے صدرعبدالرحیم کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے مہنگائی کم ہوگی اورعوام کوریلیف ملے گاکیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی بڑھ گئی تھی اب عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے بھی قیمتیں کم کی ہیں لیکن ان قیمتوں میں مزیدکمی ہونی چاہئے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو تاکہ اس کے اثرات ٹرانسپورٹیشن پربھی پڑیں اوراس کے اثراب بھی عوام تک پہنچیں اب ٹرانسپورٹروں کو بھی کرایہ کم کرنے چاہئے تاکہ عوام کوریلیف ملے اوراس ریلیف سے عوام مستفید ہوسکیں۔
گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن
بلوچستان کے جنرل سیکرٹری حاجی مجیب اللہ غرشین نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرکے اچھااقدام اٹھایاگیاہے حالانکہ یہ فیصلہ بہت پہلے ہوناچاہئے تھاپھربھی دیر آئے درست آئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہوگی اورٹرانسپورٹ کے کرایہ بھی کم ہونگے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء نورالحق یوسفزئی نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اورملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں کمی واقع ہوگی اس کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن کے کرایوں اورروزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی جس سے لوگوں کوریلیف ملے گا حکومت کوچاہئے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کرے۔
جمعیت علماء اسلام ضلع
کوئٹہ سٹی یونٹ کے جنرل سیکرٹری حاجی ظفراللہ کاکڑ نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ اس سے کرایہ میں کمی اورمہنگائی کم کرنے میں مددملے گی اورروز مرہ کی چیزوں میں کمی واقعہ ہوگی حکومت کوچاہئے کہ وہ عالمی منڈی میں قیمتوں کی کمی کومدنظررکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔