آٹا ایک روپے فی کلو مہنگا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 18:50

آٹا ایک روپے فی کلو مہنگا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء)فلور مل مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فلور مل مالکان نے آٹے کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ گندم مہنگی ہونی کی وجہ سے کیا۔

(جاری ہے)

فلور مل مالکان نے یہ موقف اپنایا ہے کہ ان کو گندم مہنگی ملتی ہے جس کی وجہ سے وہ آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنا ضروری تھا۔واضح رہے ایک طرف حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی کا اعلان کیا اور دوسری جانب آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی پریشانی کا شکار ہے۔