سکھر،محرم الحرام کے ایام کے دوران بھی انسداد تجاوزات آپریشن جاری

جمعہ 31 اکتوبر 2014 18:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) سکھر میں محرم الحرام کے ایام کے دوران بھی انسداد تجاوزات آپریشن جاری ،مرکزی امام بارگاہ اور دیگر ماتمی جلوس کی گذر گاہوں پر اینٹی انکروچمنٹ فورس اور لینڈ گرانڈ عملے کا بھرپور آپریشن ، کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات ریڑھیاں ، پڑیاں،پتھارے و دیگر دکانوں کا سامان ہٹوا دیا ، علاقہ کشادہ ہو گیا ، ٹریفک کی آمد رفت میں کسی قسم کی دقت پیش نہ آئی ، تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹریفک جام جیسے مسائل سے نجات حصول کیلئے غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے انسداد تجاوزات آپریشن شروع کر رکھا ہے اور وقفے وقفے سے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی جا رہی ہے گذشتہ روز اینٹی انکروچمنٹ فورس اور لینڈ گرانڈ عملے نے اسسٹنٹ کمشنر سکھر وحید اصغر بھٹی کی ہدایات پر شہر میں قائم انکروچمنٹ کے خاتمے اور محرام الحرام کے دوران سکھر کے مرکزی امام بارگاہ سے نکالے جانے والے ماتمی جلوس کی گزرگاہوں شکارپور روڈ ، گھنٹہ گھر چوک ، غریب آباد و دیگر علاقوں میں انکروچمنٹ انسپکٹر اشفاق انصاری ، لینڈ گرانڈ کے جمال گڈانی ، عدنا ن میمن، شاہد بلوچ ، عمران و دیگر کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا بلکہ فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر غیر قانونی طریقے سے کھڑی ریڑھیوں کو بھی ہٹا دیا جبکہ وراننگ کے باوجود از خود تجاوزات نہ ہٹانے والوں کا سامان بھی اپنی تحویل میں لے لیا جس کے بعد گھنٹہ گھر اور شکارپور روڈ کا علاقہ کشادہ ہو گیااس موقع پر اینٹی انکروچمنٹ فورس اور لینڈ گرانڈ عملے کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گا اور از خود تجاوزا ت ختم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور ان کا چالان بھی کیا جائیگا ۔

#

متعلقہ عنوان :