سندھ حکومت کی کارکردگی تھری عوام کیلئے سوالیہ نشان ہے،دلاور خان

جمعہ 31 اکتوبر 2014 18:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے سیکریٹری اطلاعات و نشریات دلاورخان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی تھری عوام کے لئے سوالیہ نشان ہے،عوام کی جان و مال کا تحفظ سندھ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے تھر میں ہونے والی اموات نہایت افسوسناک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تھر کے عوام ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور نہایت مشکل ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں علاج ومعالجہ کی بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تھر کی عوام بیماریوں کا شکار ہیں اناج کی کمی اور غربت سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے حکومت سندھ کی عدم توجہی کے سبب تھر کے عوام جانوروں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انھوں نے کہا کہ تھرپاکستان کا حصہ اور تھری عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے تھر انتظامیہ کی غفلت اور کالی بھیڑوں کی ملی بھگت سے ہمیشہ تھر کے عوام کے حقوق پر ڈالا جاتا رہا ہے حال ہی میں وفاقی حکومت اور مختلف فلاحی تنظیموں کی طرف سے ملنے والا سامان متاثرین تک نہیں پہنچ پایا انتظامیہ اداروں میں بیٹھے چور مافیا نے امدای سامان کو اپنے گوداموں میں اسٹاک کر کے فروخت کیا اور کچھ امدای سامان پڑے پڑے خراب ہو گیالیکن حکومت سندھ نے ایسے عناصر کے خلاف اب تک کوئی کاروائی نہیں کی انھوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ تھر کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور ہم فلاحی تنظیموں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنی تھر کی عوام کی جس قدر ممکن ہو سکے اپنا کردار ادا کریں۔

#

متعلقہ عنوان :