مطیع الرحمان نظامی کے بارے میں پاکستان کا بیان افسوسناک ہے’ شہید اللہ خان

جمعہ 31 اکتوبر 2014 17:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) جمعیت طلبہ عربیہ پشاور کے سیکرٹر ی اطلاعات شہید اللہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مطیع الرحمان نظامی کے بارے میں پاکستان کا بیان افسوسناک ہے ۔ یہ بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ جماعت اسلاسمی کے رہنماوٴں کو پاکستان سے وفاداری کی پاداش میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمان نظامی کے پھانسی کی سزا کی مزمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی نواز بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد جماعت اسلامی کے رہنما وں کو اپنے آقاوٴں کی خوشنودی کے لئے انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔پاکستان مسئلے کوبنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ کہہ کر جان نہ چھڑائے بلکہ اس سزا کو رکوانے کے لئے بنگلہ دیش حکومت پر دبا وٴ ڈالے کیونکہ جماعت اسلامی کے رہنماوٴں نے 1971ء میں پاکستان کی بقاء کے لئے پاک فوج کاساتھ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :