پاک افغان بارڈر کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے ،لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 17:21

چاغی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء)پاک افغان بارڈر کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے لوگوں میں سخت خوف وہراس آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 8:58 منٹ پر پاک افغان بارڈر کے قریبی علاقے پوستی تلاران گردی جنگل زیارت بلا نوش برابچہ اور دیگر مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے لوگوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے ایک خوفناک اور شدید آواز بھی سنی گئی جس کے بعد زلزلے کا جھٹکا آیا گہری نیند میں سوئے ہوئے لوگ بیدار ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے اور لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا گیا ۔