ضلع صحبت پور کو ضلعی درجہ ملنے کے باوجود بھی علاقہ میں انسانی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے،عبد الوکیل کھوسہ

جمعہ 31 اکتوبر 2014 16:56

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل صحبت پور کے امیر عبد الوکیل کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع صحبت پور کو ضلعی درجہ ملنے کے باوجود بھی علاقہ میں انسانی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے دور جدید میں انسان اور جانور ایک ہی تالاب سے پانی پیتے ہیں ضلع صحبت پور میں لاکھوں کی انسانی آباد ی ہے لیکن نہ صاف پانی پینے کی سہولت ہے ناہی کوئی تعلیمی ادارہ قائم کیا گیا ہے ہیں نہ ہی صحت کے لحاظ سے کوئی سینٹر قائم ہے ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو جیکب آباد یا لاڑکانہ ریفر کیا جاتا ہے جوکہ وہ راستے میں دم توڑدیتا ہے ضلعی شہر صحبت پور میں آب نکاسی کی نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے تمام شہر گٹر کا منظر پیش کرتا ہے اور بجلی کی پوزیشن یہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے وقت کے علاوہ کئی کئی دن بجلی غائب رہتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے ضلع صحبت پور میں انسانی بنیادی سہولیات نہ ہونے کی فوری نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوں پر ترقیاتی اور تعمیراتی کام کیئے جائیں ۔