وزیراعلیٰ شہبازشریف کا مریدکے میں دو سالہ بچے کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

جمعہ 31 اکتوبر 2014 16:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مریدکے میں دو سالہ بچے کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔