یوم عاشور، وزیراعلی پنجاب نے تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو انتخابی حلقوں میں رہنے کی ہدایت کردی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 16:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو یوم عاشور کے موقع پر اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کردیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اراکین اسمبلی کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اپنے اپنے انتخابی حلقے میں موجود رہ کر عاشور کے موقع پر امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں اپنا کردار اد اکریں اور اسکے لئے ڈی سی اوز ، ڈی پی اوز ، امن کمیٹیوں کے ارکان اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے مسلسل رابطے رکھے جائیں۔