Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حلقے کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا کام شروع کردیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 16:19

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حلقے کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا کام شروع کردیا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 122میں انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے درخواست دی گئی تھی جس پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران بیلٹ پیپرز، کاؤنٹرز، ووٹر لسٹیں اور پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کا جائزہ لیا جائیگا جس کے لیے ریٹرننگ افسر کو بیلٹ سمیت تمام ریکارڈ 6 نومبر تک فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 122 سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق عمران خان کو شکست دے کر کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد عمران خان کی جانب سے حلقے میں مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کرکے جانچ پڑتال کی درخواست دی گئی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات