یونس خان کی گاڑی 8000رنز سے آگے نکل گئی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 16:14

یونس خان کی گاڑی 8000رنز سے آگے نکل گئی

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) ما یہ ناز قومی بلے باز یونس خان نے کیریئر کے آٹھ ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کر لیے ہیں ۔ وہ یہ اعزاز حاصل کر نے والے دنیا کے 28ویں اور پاکستان کے تیسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان سے قبل جاوید میانداد نے 8832 اور انضمام الحق 8830رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا ۔ یونس خان نے اب تک 93ٹیسٹ میچوں کی 165اننگز میں 16مرتبہ ناٹ آﺅٹ رہنے ہوئے 53.73کی اوسط سے 8006 رنز سکور کر چکے ہیں ۔ ٹیسٹ میچوں انہوں نے اب تک 27سنچریاں اور 28نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں ۔ انکا بہترین ٹیسٹ سکور 313رنز ہے جو انہوں نے 2009ءمیں نیشنل کراچی میں سری لنکا کے خلاف سکور کیے تھے۔