بھارتی فورسز نے نوجوان توقیر خان کی نعش میں تیس گھنٹے مذاکرات کے بعد واپس کردی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 16:06

شکر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) بھارتی فورسز نے نوجوان توقیر خان کی نعش میں تیس گھنٹے مذاکرات کے بعد واپس کردی۔ تفصیلات کے مطابق سرحدی گاؤں جلالہ کے رہائشی توقیر خان کو گزشتہ روز کھیتوں میں کام کرتے ہوئے بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا اور زخمی حالت میں پاکستانی حدود سے اٹھالیا تھا جو بعد ازاں بھارتی حراست میں شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

بی ایس ایف نے تیس گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد توقیر خان کی نعش رینجرز حکام کے حوالے کردی ۔

متعلقہ عنوان :