عمران کی ناراضگی کی وجہ ایک انگریزی اخبار کی غلط خبر تھی، جماعت اسلامی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 16:01

عمران کی ناراضگی کی وجہ ایک انگریزی اخبار کی غلط خبر تھی، جماعت اسلامی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیان کی وجہ ایک انگریزی اخبار کی وہ غلط خبر تھی جو ایبٹ آباد کے نمائندے نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے منسوب کی کہ ”عمران خان اور نوازشریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں“۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر العظیم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے قریبی حلقوں کو رابطہ کرکے بتادیا گیا ہے کہ یہ خبر من گھڑت اور غلط ہے جب کہ انگریزی اخبار کی انتظامیہ سے جماعت اسلامی نے متعلقہ رپورٹر کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ امیر العظیم نے کہا کہ عمران خان کو بھی چاہیے تھا کہ ایک اخبار کی خبر کے بجائے دیگر اخبارات کی رپورٹ بھی دیکھتے اور اس بارے میں جماعت اسلامی سے بھی معلومات حاصل کرلیتے۔ امیر العظیم نے کہا کہ سراج الحق نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک سے بھی اس بارے میں فون پر بات کی ہے۔ٍ

متعلقہ عنوان :