صوبہ بھر کے 29 اضلاع کے ڈائیلاسز سنٹروں کیلئے 15 کروڑ 66 لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری‘ذرائع

جمعہ 31 اکتوبر 2014 15:48

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر کے 29 اضلاع کے ڈائیلاسز سنٹروں کیلئے 15 کروڑ 66 لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں جس سے ہر ضلع کو 56 لاکھ روپے دیئے جائینگے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر کے 29 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں قائم ڈائیلاسز سنٹرز کیلئے 15 کروڑ 66 لاکھ 88 ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں جس سے صوبہ بھر کے مستحق افراد وزیر اعلیٰ پنجاب کی صحت پالیسی سے مفت مستفید ہوسکیں گے۔