کالعدم تنظیموں کے 8 نامعلوم افراد کے موچھ اور میانوالی کے ذریعے پنجاب میں داخلہ ہونے کی اطلاعات‘ ذرائع

جمعہ 31 اکتوبر 2014 15:46

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) کالعدم تنظیموں کے 8 نامعلوم افراد موچھ اور میانوالی کے ذریعے پنجاب میں داخل ہوسکتے ہیں وفاقی وزارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو سکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے پولیس ذرائع کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر دہشتگردی کیلئے کالعدم تنظیموں کے 8 نامعلوم افراد جن کے پاس 3 راکٹ لانچر اور وہ جدید اسلحہ سے لیس ہیں خیبر پختونخواہ سے ملنے والی کچے کے علاقے موچھ اور میانوالی سے پنجاب میں داخل ہوسکتے ہیں جس پر وزارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو جاری مراسلہ میں ہدایت کی ہے کہ وہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں۔

متعلقہ عنوان :