پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کی چیئرپر سن کاعہدہ سرے سے ختم

جمعہ 31 اکتوبر 2014 15:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کی چیئرپر سن کاعہدہ 31اکتوبر کی معیاد پوری ہونے کے بعد سرے سے ختم ہو گیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے نئے آئین میں پی سی بی کی چیئر پرسن کا عہدہ نہیں اس لئے اس عہدے کی معیاد 31اکتوبر تک تھی جسکے بعد اب یہ عہدہ مکمل ختم ہو گیا ہے ۔پی سی بی ویمن ونگ کی آخری چیئرپرسن بیگم بشر ی اعتزاز تھیں اور اب پی سی بی ویمن ونگ کے تمام معاملات ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ ہارون الرشیددیکھیں گے ۔