مریدکے ،محرم الحرام کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دےئے گئے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 15:41

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء ) مریدکے میں محرم الحرام کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دےئے گئے پولیس کا امن کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ شہر کا دورہ ، تفصیل کے مطابق مریدکے شہر کو محرم الحر ام کے سلسلہ میں حکومت کی طرف سے حساس قرار دےئے جانے کے بعد سکیورٹی انتظامات سخت کر دےئے گئے ہیں مساجد ، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ڈی ایس پی مریدکے خالد محمود نے ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے انسپکٹر شاہد رفیق اور امن کمیٹی کے صدر سید منور حسین شاہ کے ہمراہ مریدکے شہر کے اہم حصوں کا اور ذوالجناح کے روٹ کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس کے ساتھ شہریوں پر بھی فرض عائد ہوتا ہے سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں تعاون کریں امن کمیٹی کے صدر سید منور حسین نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا مریدکے میں تمام مکاتب فکر ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مریدکے میں آج تک کوئی مذہبی فساد نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :