بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے 4سکھ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

جمعہ 31 اکتوبر 2014 15:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) پاکستان ریلویز نے سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے 4سکھ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلوے کے مطابق یکم نومبر کو 10 بجے شب لاڑکانہ سے براستہ روہڑی /خانیوال روانہ ہونے والی پہلی اسپیشل ٹرین 2نومبر 3بجے سہ پہر ننکانہ صاحب پہنچے گا۔2نومبر 11بجے دن حیدر آباد سے روانہ ہونے والی اسپیشل ٹرین 3نومبر 7 بجے صبح ننکانہ پہنچے گی۔2نومبر دوپہر ایک بجے جیکب آباد سے روانہ ہونے والی تیسری اسپیشل ٹرین براستہ روہڑی، گھوٹکی 3نومبر شام 5:15 بجے ننکانہ پہنچے گی۔جبکہ 2نومبر 2بجے دوپہر میر پور خاص سے روانہ ہونے والی چوتھی اسپیشل ٹرین 3نومبر کو سہ پہر 4:30بجے ننکانہ پہنچے گی۔