پنجاب میں مزید 32افراد ڈینگی کا شکار، مجموعی تعداد 970 تک پہنچ گئی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 15:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) پنجاب میں ڈینگی وائرس کے حملے تاحال جاری ہیں،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 32افراد مرض کا شکار ہوگئے،صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 970تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 23افراد راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ مزنگ کا رہائشی 22سالہ رشید گنگارام ہسپتال اور آؤٹ فال روڈ کے رہائشی 38سالہ منظور کو میو ہسپتال لاہور میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق نومبر میں ڈینگی وائرس کا زور ٹوٹ جائے گا،راوں برس راولپنڈی کا راول ٹاؤن اور کینٹ ایریا مکمل طور پر وائرس کی لپیٹ میں رہا اور797افراد میں مرض کی تصدیق ہوئی جبکہ لاہور سے 71اورشیخوپورہ سے 45افراد مرض کا شکار ہوئے ۔رواں برس صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 970تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :