پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے او جی ڈی سی ایل کے ملازمین پر تشدد کے خلاف تحریک التواء جمع کرا دی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 15:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے او جی ڈی سی ایل کے ملازمین پر تشدد کے خلاف تحریک التواء جمع کرا دی۔پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے او جی ڈی سی ایل کے ملازمین پر تشدد کے خلاف تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ۔

(جاری ہے)

تحریک التواء میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کا مزدوروں پر تشدد شرمناک ہے اور اسکی مزدور دشمن پالیسیاں واضح ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

تحریک التواء میں کہا گیا کہ حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں مزدوروں کے حق میں آواز اٹھانے نہیں روک سکتے۔ تحریک التواء شازیہ مری، عمران ظفر لغاری ، نفیسہ شاہ اور دیگر نے جمع کرائی ۔ جماعت اسلامی کی جانب سے صاحبزادہ یعقوب اور صاحبزادہ طارق اللہ نے دستخط کیے۔