وزیراعظم محمد نواز شریف کا رواں سال کے حج انتظامات پر اظہار اطمینان ‘ وزیر مذہبی امور کو مبارکباد

جمعہ 31 اکتوبر 2014 15:37

وزیراعظم محمد نواز شریف کا رواں سال کے حج انتظامات پر اظہار اطمینان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے رواں سال کے حج انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے حجاج کرام کیلئے بہتر انتظاما ت کرنے پر وزارت مذہبی امور کو مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے اس سال حج کیلئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے انہوں نے وزارت مذہبی امور اور اس سے منسلک حکام کو حجاج کرام کیلئے تمام ممکنہ بہتر انتظامات کرنے پر مبارکباد دی۔