قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی میعادی رپورٹ ایوان میں پیش

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی میعادی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی، مولانا محمد خان شیرانی، انگریزی کے ساتھ اردو میں پیش ہونی چاہیے ۔ جمعہ کو قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کمیٹی کی معیاری رپورٹ نومبر 2013ء سے اکتوبر 2014ء تک کی رپورٹ ایوان میں پیش کی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید سمیت کمیٹی کے تمام ارکان کی طرف سے کمیٹی کے ساتھ تعاون کو سراہا۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی‘ ریڈیو سمیت مجموعی طور پر ذرائع ابلاغ کے معاملات زیر بحث لائے گئے۔ ہم نے پی این سی اے اور میڈیا کمیشن کے معاملات پر بھی مثبت پیش رفت کی ہے۔ کمیٹیوں کے نظام سے جمہوری نظام کو مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔ بعدازاں جمعیت علمائے اسلام ف کے سینئر رکن قومی اسمبلی و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے اعتراض کیا کہ یہ رپورٹ انگریزی میں ہے جبکہ جن اراکین کی انگریزی کمزور ہے ان کیلئے سہولت ہونی چاہیے کہ رپورٹ کو اردو میں بھی پیش کیا جائے جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ اس معاملے کو سیکرٹری قومی اسمبلی کو بھجوائینگے۔

متعلقہ عنوان :