ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی کارکردگی پر اراکین پارلیمنٹ کا خراج تحسین

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:53

ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی کارکردگی پر اراکین پارلیمنٹ کا خراج تحسین

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی کارکردگی پر خراج تحسین، بہترین کھیل پیش کرکے ملک کا نام روشن کیا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اقبال محمد علی خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم بالخصوص یونس خان کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یونس خان کے ساتھ ماضی میں زیادتیاں ہوئیں۔ انہوں نے کرکٹ میں 90 سالہ ریکارڈ توڑا ہے۔ اچھے کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کو مکمل اختیارات دیئے جائیں۔ اہل لوگوں کو سلیکشن بورڈ میں رکھا جائے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ہم یونس خان کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :