کینگروز کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دینے کی بھرپور کوشش کرینگے ، احمد شہزاد

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے کہا ہے کہ کینگروز کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دینے کے لیے بھرپور کوشش کرینگے ، یونس خان اور اظہر علی کی سنچریوں نے پاکستان کو مضبوط پوزیشن پر لاکھڑا کیا ہے ، ٹیم متحد اور بھرپور فارم میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کینگروز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دینے یونس خان اور اظہر علی کی سنچریوں کی بدولت پاکستان مضبوط پوزیشن پر ہے اور امید کرتا ہوں کہ دوسرے ٹیسٹ میں باؤلرز بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے انہوں نے کہا کہ ٹیم متحد ہے اور سو فیصد کارکردگی دیکھائینگے واضح رہے کہ پاکستان ا ور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس میں پاکستان کو 1-0کی برتری حاصل ہے