سچن ٹنڈولکر اور اسٹیووا بریڈمین ہال آف فیم میں شامل

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:50

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء)سچن ٹنڈولکر اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق چمپین کپتان اسٹیووا کو بریڈمین ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔ اسٹیووا اور ٹنڈولکر کوبریڈمین فاوٴنڈیشن کا اعزازی رکن بھی مقرر کردیاگیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے تاریخی سڈنی کرکٹ گراوٴنڈ میں بریڈمین فاوٴنڈیشن کے گالا ڈنر میں اسٹیووااور ٹنڈولکر بریڈمین ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیاگیا۔ بریڈمین کا اس وقت کہنا تھا کہ ٹنڈولکر کی تیکنیک سے مجھے اپنی پرانی یادیں تازہ کرادیتی تھیں۔