اوٹس گبسن کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقررکردیاگیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) انگلینڈ کرکٹ بورڑ نے ویسٹ اندیز ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اوٹس گبسن کو بولنگ کوچ مقررکردیا۔ انگلش کرکٹ بورڑ نے وضاحت کی ہے کہ گبسن کو مختصر مدت کے لیے بولنگ کوچ مقررکیا گیاہے، وہ جنوبی افریقا میں ٹیم کے فاسٹ بولنگ کیمپ سے اپنی ذمہ داریاں نبھانا شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

اوٹس گبسن کو رواں سال اگست میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے ہٹادیا گیا تھا،جس کے بعد یہ ان کا پہلا بین الاقوامی عہدہ ہوگا۔ انگلینڈ ٹیم میں ڈیوڈ سیکر بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں،تاہم انھیں 2015کے مصروف سیزن کے آغاز سے قبل آرام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :