ڈوپ ٹیسٹ:برازیلین سائیکلسٹس مارشیا اور نیارادو سال کیلئے معطل

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:47

ریوڈی جنیر و (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء)برازیل کی خاتون سائیکل ریس چیمپئن مارشیا فرنانڈیز سلوا اور نیارا گومز ریموس کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

برازیلی سائیکلنگ کنفیڈریشن نے مارشیا فرنانڈیز سلوا اور نیارا گومز ریموس کوجون میں کئے گئے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آنے پر دو سال کے لیے پابندی کی سزا سنادی۔23سالہ مارشیا پابندی کے باعث 2016کے ریو اولمپک میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔