یونس غیر معمولی بیٹسمین ، غیر معمولی کارنامہ، وی وی ایس لکشمن کا خراج تحسین

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:46

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور رنز مشین یونس خان کی آسٹریلیا کے خلاف شان دار کارکردگی پر بھارت کے سابق بیٹسمین وی وی ایس لکشمن بھی خوش ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وی وی ایس لکشمن کا کہنا ہے کہ ” یونس خان کی ایک اور سنچری، غیر معمولی بیٹسمین، غیرمعمولی کارنامہ،یونس خان ان چند بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن کے خلاف میں کھیل چکاہوں۔ واضح رہے کہ یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تیسری سنچری بناکر ہیٹ ٹرک کی ہے ، یونس خان نے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔