وزیر اعلی بلوچستان عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے،میر مشرف علی خان کھوسہ

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:44

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ فنگشنل پارٹی کے سنیئر نائب صدر میر مشرف علی خان کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے بلوچستان میں تعمیراتی وترقیاتی کاموں میں بھتہ خوری عام ہو چکا ہے تمام محکموں کو مکمل طور پر چھوٹ دی جا چکی ہے کہ وہ میرٹ کی دھجیاں اڑائیں اور کرپشن عام کریں بلوچستان کی وزیر اعلی کی ناقص کارگردگی ناکام پالیسی کی بناء پر بلوچستان وزیر اعلی تبدیل جائے نئے وزیر اعلی ساحلی علاقہ سے لیا جائے تو بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گی انھوں مذید کہا کہ ایم کیو ایم کی زوال شروع ہو چکی ہے کیونکہ وہ اپنے پارٹی کی خیالات نظریاتی کو ملک پر مسلط کرنا چاہتے ہیں پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اس میں تمام ملک کی جمہوری پارٹیوں کا برابر کا حق ہے تحریک انصاف ایک پالیسی کو لیکر منزل تک پہنچتے پہنچتے اس لئے کامیاب نہیں ہوتے کہ خان اپنے مان مانی کی پالیسی پر چلنا چاہتے ہیں کیونکہ ٹارگٹ اگر کسی اور کا دیا ہوا ہو اسی کا ہی کہا ماننے میں خیر ہوتا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کا حکومت اسی لیئے سیاسی بحران کا شکار ہو چکی ہے کہ وہ صرف پنجاب کی سوچ کو ملک میں پھیلنا چاہتے ہیں ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان میں پنجابی بھی ہے تو سرائیکی بھی اور بلوچ سندھی پشتون کی قومیں بھی آباد ہیں سوچ کو وسیعی کرکے ملک میں پالیسی بنائیں اور عملی اقدامات کریں پھر موجودہ حکومت اپنے پانچ سال پورا کرے گا انھوں نے آخر میں کہا کہ بھارت کے نریندر موندی شاید بھارت کے آخری وزیر اعظم رہیں گئے کیونکہ وہ پاکستان کے ساتھ دوغلی پالیسی کرکے کسی بھی صورت میں اپنے ملک کو بھی نہیں بچا سکتے ہیں جب بھارت دنیا کے نقشے پر نہیں رہے گا تو کئی وزیر اعظم بھی نہیں ہو گا مسلم لیگ فنگشنل پارٹی پیر پگاڑا سائیں کی قیادت میں متحد ہے اور ملک کی کسی بھی نازک صورت حال میں پاکستان کے دفاعی قوتوں کے ساتھ سب سے پہلے ہمارا پارٹی کردار ادا کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :