متحدہ قومی موومنٹ نے مردم شماری کا مطالبہ کردیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ نے عوامی مشکلات کیلئے مردم شماری کا مطالبہ کردیا، ساجد الرحمن نے کہاہے کہ اس وقت ملک کی آبادی 22کروڑ تک جاپہنچی ہے جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ آخری مردم شماری 1998ء میں ہوئی تھی اب ملک کی آبادی بڑھ کر 20 سے 21 کروڑ تک پہنچ چکی ہے اس لئے نئی مردم شماری کرائی جائے۔