بھارت کا ایک اورنیا ڈرامہ‘ پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:12

بھارت کا ایک اورنیا ڈرامہ‘ پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) نریندرمودی کی ہندو انتہا پسند حکومت آنے کے بعد سے بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک محاذ کھول رکھا ہے جس میں ایل اوسی اورورکنگ باوٴنڈری پربلااشتعال فائرنگ اورگولا باری کا نہ رکنے والاسلسلہ تو جاری ہی تھا اب ہٹ دھرم بھارت نے پاکستان پر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا بھی الزام دھر دیا۔

(جاری ہے)

ذرا ئع کے مطا بق نریندر مودی کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید خراب کرنے کا ایک اور بہانہ تلاش کرلیا اور اس بار لائن آف کنٹرول کی بجائے پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے اور اس حوالے سے ہٹ دھرم بھارت کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک خط ارسال کیا گیا جس میں الزام عائد کیا کہ 3 پاکستانی کمرشل فلائٹس نے بھارتی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جب کہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مسافر طیاروں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایئرفورس کو بھی الرٹ کردیا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا کہ 21 اپریل کو کراچی سے لاہور جانے والی پی کے 406، 30 مئی کو جدہ سے لاہور آنے والی ایئربلیو کی پرواز 471 اور یکم جون کو کراچی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی پی کے 584 نے بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

متعلقہ عنوان :