گلو بٹ کی سزا سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد شروع ،” کچن لیبر“ مقرر

جمعہ 31 اکتوبر 2014 13:28

گلو بٹ کی سزا سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد شروع ،” کچن لیبر“ مقرر

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کی سزا سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ،گلو بٹ کو کیمپ جیل میں ” کچن لیبر ‘ ‘کی ذمہ داری مل گئی ،قیدیوں کے کھانے کے برتن دھونے اور کھانا تقسیم کرنے کے علاوہ کھانا بنانے میں بھی مدد دیگا ۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جمعرات کے روز 11سال تین ماہ قید بامشقت اور ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔

ذرائع کے مطابق گلو بٹ کو سزا سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیاگیا ہے اور گلو بٹ کو کیمپ جیل میں ” کچن لیبر “ کے طو رپرمقرر کیا گیا ہے جہاں اسے قیدیوں میں کھانا تقسیم کرنے ،کھانے کے برتن دھونے اور کھانا بنانے میں مدد دینے پر مامور کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ گلو بٹ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ڈنڈے سے عام شہریوں کی گاڑیو ں کے شیشے توڑتے ہوئے دکھایاگیا تھاجس پر اسکے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :