عدالت کے حکم پر بھارت کی انسانی حقوق کی کارکن اروم شرمیلا کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 13:19

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) بھارت کی انسانی حقوق کی معروف کارکن اروم شرمیلا کو عدالت کی ہدایت پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلسل بھوک ہڑتال کی وجہ سے شرمیلا پر خودکشی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نئی دہلی کی ایک عدالت کے مجسٹریٹ آکاش جین نے کہا ہے کہ اروم شرمیلا پر غلط الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کے حکم نامے کے بعد اروم شرمیلا کے حامی انہیں آل انڈیا میڈیکل انسٹیٹیوٹ منتقل کرنے سے انکار کررہے تھے تاہم شرمیلا نے ہسپتال جانے سے انکار نہیں کیاجس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔41سالہ شرمیلا عدالتی حراست میں ہیں۔واضح رہے اروم شرمیلا بھارتی ریاست منی پور میں بھارتی فوجیوں کو خصوصی اختیارات سے متعلق کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ (افسپا)جو کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھی رائج ہے کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تقریباً 14 سال سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔اس کالے قانون کے تحت بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار کسی بھی شخص کو عدالت میں پیش کئے بغیر دو برس تک حراست میں رکھ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :