سردی کی آمد ‘ شمالی وزیرستان میں خیموں کی فراہمی شروع

جمعہ 31 اکتوبر 2014 13:13

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) آپریشن ضرب عصب سے متاثرہونے والے شمالی وزیرستان کے بے گھر ہونے والے شہریوں کوکمشنر بنوں کی طرف سے سردی سے بچاؤکیلئے خیموں کی فراہمی شروع ہوگئی ۔

(جاری ہے)

کمشنر کی طرف سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اس سلسلے میں بنوں اور مضافات میں متاثرین کے کوائف جمع کر رہی ہے اور خاص طور پر اْن متاثرین کیلئے ہے جو ابھی تک خیموں سے محروم تھے۔ موسم کی تبدیلی اور جگہ کی کمی کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا دوسری طرف 10 محرم کے بعد متاثرین شمالی وزیرستان کو راشن اور موبائل سِم کے ذریعے رقم کی ترسیل بھی شروع کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :