دھرنے کی سیاست سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

جمعہ 31 اکتوبر 2014 13:12

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے کی سیاست سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ‘ سمندر پار پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

لندن میں لیگی ورکرز سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ملک کے لیے خدمات ہیں ، انھیں سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے ۔ مسلم لیگ (ن )برطانیہ کے صدر زبیر گل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پولیس میں بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قبضہ گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائیگی۔