Live Updates

تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں ‘سعدرفیق

جمعہ 31 اکتوبر 2014 13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے حکومت کے دروازے اب بھی کھلے ہیں ‘ عمران خان مستعفی ہو نا چاہتے ہیں تو اسمبلی میں آکر اپنا استعفیٰ پیش کر یں ۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) جمہوری نظام کا تسلسل اور پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

سعد رفیق نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اگرمستعفی ہونا چاہتے ہیں توانھیں قومی اسمبلی میں آ کراپنااستعفیٰ پیش کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف کو اپنے بعض ارکان پارلیمنٹ سے متعلق تحفظات ہیں جو رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ نہیں دینا چاہتے کیوں کہ پارٹی قیادت ارکان اسمبلی کو سپیکر سے الگ الگ ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات