لنڈی کوتل ‘ جماعت اسلامی کے رہنما کے گھر سے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد ‘ فورسز نے گھر منہدم کردیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 13:11

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) خاصہ دار فورس نے مبینہ طور پر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہونے کے بعد جمرود میں جماعت اسلامی کے ایک رہنما کے گھر کو منہدم کردیا۔

(جاری ہے)

مقامی حکام نے بتایا کہ خاصہ دار فورس کی ایک ٹیم نے جماعت اسلامی کے خیبر ایجنسی کے سابق سربراہ حاجی نجیب خان کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے تہہ خانے سے بھاری اسلحے کے ساتھ مختلف قسم کا دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا بعد میں خاصہ دار فورس نے جماعت اسلامی کے رہنما کے گھر کو مسمار کردیا۔واضح رہے کہ حاجی نجیب خان اپنی مبینہ تخریبی سرگرمیوں اور دہشت گردوں کی سرپرستی کے الزام میں پچھلے تین مہینوں سے جمرود کے لاک اپ میں زیرِ حراست ہیں۔

متعلقہ عنوان :