محرم الحرام کیلئے تمام اقدامات مکمل ہیں ،سات سے دس محرم تک جلوس و مجالس کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں،چودھری حبیب اللہ

جمعہ 31 اکتوبر 2014 12:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اللہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے لیے تمام اقدامات مکمل ہیں اور سات محرم سے دس محرم تک منعقد کیے جانے والے جلوس و مجالس کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ضلع میں اسلحہ کی نمائش ، ڈبل سواری پر پابندی، جلوس کے راستوں اور چھتوں کے استعمال پر دفعہ ۱۴۴ نافذ کردی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس میں مکمل ہم آہنگی ہے۔

(جاری ہے)

جلوس و مجالس کے سلسلے میں سیکورٹی پلان پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں متعلقہ تحصیل انتظامیہ اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ تمام منتظمین کو اس بات کا پابند کریں کہ وہ سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کریں ۔ اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ضلع اٹک کے تمام مکتبہ فکر کے علماء سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ محرم کے مقدس ایام میں امت مسلمہ کو اتحاد و یگانگت کا درس دیں تاکہ ضلع میں مثالی امن قائم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :