عوام جمہوری تحفظ کیلئے میدان میں نکلے تو طاہر القادری بھاگ گئے ‘ عرفان دولتانہ

جمعہ 31 اکتوبر 2014 12:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری کے اختلافات ساری دنیا کے سامنے آچکے ہیں ،یہ دونوں اپنے مفادات کے لئے لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ طاہر القادری نے جمہوری نظام کوختم کرنے کی کوشش کی جب عوام اس نظام کے تحفظ کے لئے میدان میں نکلے تو وہ بھاگ گئے اور اب عمران خان اس نظام کے خاتمہ کے لئے سازشیں کررہے ہیں،عمران خان جمہوری نظام نہیں چاہتے ،یہ ہی حال طاہرالقادری کا ہے وہ بھی اپنی مرضی کانظام چاہتے ہیں وہ ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں ان کا ایجنڈا پورا ہوسکے اور وہ سکون سے اپنی زندگی گزار سکیں،انہوں نے کہاکہ یہ دونوں نے ملک کو معاشی طور پر بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اب اس نقصان کے ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے ،ملک میں معاشی ترقی کی جوکوشش کی جارہی ہے اسے جاری رکھیں گے ،دھرنے والوں کا دھرنا ناکام ہوگا اور ملک تیزی سے ترقی کرے گا ،عوام سے کئے گئے تمام و عدے پورے کریں گے اور عوام کومشکلا ت سے نجات دلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :