نامور کامیڈین سکندر صنم کی دوسری برسی 5نومبر کو منائی جائیگی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 12:03

نامور کامیڈین سکندر صنم کی دوسری برسی 5نومبر کو منائی جائیگی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء ) نامور کامیڈین سکندر صنم کی دوسری برسی 5نومبر کو منائی جائے گی ۔سکندر صنم 21ستمبر 1960کو کراچی میں پیداہوئے اور انہوں نے معین اخترکے فن سے متاثر ہوکر شوبز کے میدان میں آگئے ۔

(جاری ہے)

سکندر صنم اداکار ،گلوکار اور کامیڈین تھے اورون میں شوکرنے میں انہیں مہارت حاصل تھی ۔ انہوں نے مختلف ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ سکندر صنم5نومبر 2012 کو دل کا دوورہ پڑنے سے اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔