شارجہ ،فون پر انعام نکلنے کا جھانسہ دینے والے 10 پاکستانی گرفتار

جمعہ 31 اکتوبر 2014 11:57

شارجہ ،فون پر انعام نکلنے کا جھانسہ دینے والے 10 پاکستانی گرفتار

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) شارجہ پولیس نے دھوکہ دہی کے الزام میں 10 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سینئراماراتی پولیس افسرنے بتایاکہ یہ لوگ ریاست عجمان کے ایک فلیٹ میں مقیم تھے اور وہیں سے اپنی کارروائیاں کرتے تھے۔

(جاری ہے)

یہ موبائل فون کمپنی کا نمائندہ بن کر کال کرتے اور لاکھوں کے انعام کی نوید سنانے کے بعد بتاتے کہ انعام کے حصول کیلئے چند ہزار درہم کی پراسسنگ فیس جمع کروائیں۔

جونہی بیلنس منتقل کروایا جاتا یہ فون بند کرکے غائب ہوجاتے۔ شارجہ پولیس نے عجمان پولیس کیساتھ ملکر ان کیخلاف گھیرا تنگ کیا اور بالآخر 10 لوگوں کو گرفتار کرلیا تمام کا تعلق پاکستان سے ہے۔ پولیس نے متعدد موبائل فون سمیں اور بھاری رقم بھی برآمد کرلی ہے۔ حکومت کی طرف سے پیش بندی کے طور پر لاکھوں موبائل فون صارفین کو اس فراڈ سے خبردار کرنے کیلئے پیغامات بھی بھیج دئیے گئے ہیں۔