بھارتی وزیراعظم نریندری مودی نومبر میں آسٹریلوی دورے پر جائیں گے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 11:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) بھارتی وزیراعظم نریندری مودی نومبر میں آسٹریلوی دورے پر جائیں گے جہاں متعدد بھارتی کاروباری تنظیموں کے علاوہ پاکستانی تاجروں کی ایک نمائندہ تنظیم بھی ان کا استقبال کرے گی۔ مودی کیلئے 17 نومبر کو استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ہندو کاوٴنسل آسٹریلیا، ہندوسوام سیوک سنگھ، واشوا ہندو پرشید آسٹریلیا اور پاکستان آسٹریلیا بزنس کاوٴنسل (پی اے سی بی) کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔

پی اے سی بی کے صدر افتخار رانا نے بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مودی کے استقبال کیلئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں بھارتی اور پاکستانی تاجروں کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں، کوئی تلخی نہیں اور وہ ان اچھے تعلقات کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دونوں ممالک کی ترقی کیلئے عوامی سطح پر رابطوں کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے باہمی تجارتی تعلقاتی کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ادارے کے سینئر نائب صدر کاشف امجد کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ وزیراعظم مودی سے مل پائیں گے یا نہیں تاہم وہ کوشش کریں گے کہ کسی سینئر بھارتی شخصیت سے مل سکیں تاکہ بھارت، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات اور تجارت کو فروخت دینے پر بات کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :