مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگوڈوگو میں مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 11:54

اوگوڈوگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگوڈوگو میں مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی جبکہ احتجاج کے دوران 5 افراد مارے گئے مشتعل مظاہرین 27سال سے برسر اقتدار صدر بلائز کمپورے کے اقتدار کو مزید طول دینے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق 1500افراد نے سیکورٹی حصار کو توڑ کر پارلیمنٹ تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے وہاں توڑ پھور شروع کر دی اور سرکاری دستاویزات کو جلانا شروع کر دیا۔

مظاہرین کے احتجاج کے باعث دارالحکومت میں ائرپورٹ بھی بند کر دیا گیا ‘صدارتی محل کی جانب پیش قدمی کے باعث فوج تعینات کر دی گئی۔بی بی سی کے مطابق احتجاج کے دوران 5 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔احتجاج پر قابو پانے کے لیے فوج نے مظاہرین براہ راست فائرنگ کی جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔صدر کے خلاف جاری احتجاج میں بہت سارے فوجی اہلکار بھی شامل ہوئے ہیں جبکہ وزیر دفاع جنرل کومے لوگئے بھی مظاہرین میں شامل ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :